حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے "سال کے کون کون سے دنوں میں روزہ رکھنا مستحب ہے؟" کے سوال کے جواب میں درج ذیل وضاحت فرمائی ہے جو قارئین کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہے:
سوال: سال کے کون سے دنوں میں روزہ رکھنا مستحب ہے؟
جواب: سال کے تمام دنوں میں روزہ رکھنا مستحب ہے، سوائے ان دنوں کے جن میں روزہ رکھنا حرام یا مکروہ ہو۔ تاہم بعض مخصوص ایام میں روزہ رکھنا نہایت تاکیدی مستحب ہے، جن میں مندرجہ ذیل ایام شامل ہیں:
ہر قمری مہینے کی پہلی اور آخری جمعرات
مہینے کے دوسرے عشرے کا پہلا بدھ
ہر مہینے کی تیرہویں، چودہویں اور پندرہویں تاریخ (ایّام البیض)
ماہ رجب اور شعبان کا پورا ماہ یا کچھ دن یا کم از کم ایک دن
رسول اکرم (ص) کی یوم ولادت (17 ربیع الاول)
یوم مبعث (27 رجب)
عید غدیر خم (18 ذی الحجہ)
یوم دحوالارض (25 ذی القعدہ)









آپ کا تبصرہ